رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے رہنما حجت الاسلام شیخ نبیل قاووق نے ایک تقریب میں بیان کیا : مزاحمت تحریک وہابی دہشت گردوں کے منصوبے سے جنگ کر رہا ہے جو صیہونی حکومت کے ساتھ ہے ۔ یہ صیہونی حکومت تکفیری گروہ کی شدید طور سے حمایت کرتا ہے کیونکہ یہ تکفیری مصر و شام و عراق میں عربی فوج کا خون بہا رہا ہے ۔
انہوں نے وضاحت کی : صیہونی حکومت تکفیری وسائل سے نا امید ہونے کی وجہ سے برارہ راست خود شام پر بمباری شروع کر دی ہے تا کہ تکفیریوں کے مقابلہ میں شامی فوج کی کامیابی میں ہوئی شکست کا بدلہ لے سکے ۔
لبنان کے عالم دین نے وضاحت کی : مزاحمت تحریک شام میں دہشت گرد اور تکفیریوں کی جڑیں ختم کرنے کی اپنے راہ کو جاری رکھے گا ، یہ ایسے وقت میں ہے کہ عربی دنیا صیہونی حکومت کی طرف سے شام پر مسلسل جارحیت کے مقابلہ میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۲۲۰/