03 May 2017 - 23:44
News ID: 427890
فونت
سعودی عرب کے نائب ولی عہد اور وزیر دفاع محمد بن سلمان نے ایران کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ایران کے ساتھ مذاکرات کے تمام دروازے بند کردیئے ہیں، ایران کے ساتھ دشمنی میں سعودی عرب اپنے آقا امریکہ کے نقش قدم پر گامزن ہوگیا ہےسعودی عرب پیغمبر اسلام (ص) کی سیرت پر گامزن ہونے کے بجائے امریکہ اور اسرائیل کی سیرت پر گامزن ہے ۔
سعودیہ

رسا نیوز ایجسنی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کے ٹرمپ نواز ولیعہد اور وزیر دفاع نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ایران کے ساتھ مذاکرات کے تمام دروازے بند کردیئے ہیں، ایران کے ساتھ دشمنی میں سعودی عرب اپنے آقا امریکہ  کے نقش قدم پر گامزن ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب کو عراق ، یمن اور شام میں بھیانک جرائم کی وجہ سے شکست و ناکامی کا سامنا ہے اور وہ  اپنی تمام غلط پالیسیوں اور ناکامیوں کو چھپانے کے لئے ایران کے خلاف ہرزہ سرائی کررہا ہے۔ باخـبر ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی اسلام دشمن پالیسی تمام مسلمانوں کے سامنے واضح ہے سعودی عرب نےامریکہ کے نسل پرست صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کرکے اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ غداری کا ارتکاب کیا ہے ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے ولیعہد اور بادشاہ اسلام اور مسلمانوں کی پشت میں خنجر گھونپ رہے ہیں سعودی عرب کی اسلام دشمن طاقتوں امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ ساز باز اسلام اور مسلمانوں کے لئے ایک سنجیدہ خطرہ ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے نام نہاد اسلامی فوجی اتحاد بھی امریکی اور اسرائیلی مفادات کے سلسلے میں تشکیل دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب چھوٹا شیطان ہے جب بڑا شیطان  امریکہ، ایران کا کچھ نہیں بگاڑ سکا تو چھوٹا شیطان سعودی عرب ایران کا کیا بگاڑے گا  سعودی عرب خودبخود عالم اسلام میں ذلیل اور رسوا ہوجائے گا سعودی رعب کو شام، عراق، یمن اور افغانستان میں تاریخی شکست کا سامنا ہے سعودی عرب کا منافق چہرہ عالم اسلام کے سامنے روز بروز نمایاں ہورہا ہے۔ سعودی عرب پیغمبر اسلام (ص) کی سیرت پر گامزن ہونے کے بجائے امریکہ اور اسرائیل کی سیرت پر گامزن ہے جو اس کی شکست و ناکامی کی سب سے بڑی دلیل ہے۔/۹۸۸ /ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬