
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آل خلیفہ ظالم حکومت کی عدالت نے بحرین کے شیعہ رہنما آیت الله شیخ عیسی قاسم کے خلاف مقدمہ کے فیصلے کو ۲۱ مئی تک کے لئے ٹال دیا گیا ہے ۔
یہ عدالت آج صبح اپنے جلسہ میں بیان کیا ہے کہ شیخ عیسی قاسم اور اسی طرح بحرین کے شیعہ رہبر کے دفتر میں کام کرنے والے حجت الاسلام شیخ حسین یوسف المحروس و میرزا الدرازی کے خلاف فیصلے کو آئندہ کے لئے ملتوی کر دیا گیا ہے ۔
آیت الله شیخ عیسی قاسم کے خلاف مقدمے کے فیصلے کو اس کے پہلے بھی ٹال دیا گیا تھا ۔
آل خلیفہ بحرین کے رہنما کی طرف سے خمس کی رقوم حاصل کرنے اور محتاجوں کو دینے اور اس کو جمع کرنے کو غیر قانون قرار دیتے ہوئے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم اور ان کے آفس کے کارمند پر مقدمہ چلا رہا ہے ۔
کہا جا رہا تھا کہ شیخ عیسی قاسم کے سلسلہ میں آج آخری فیصلہ سنایا جائے گا ۔
بحرینی شہری یہ خبر سننے کے بعد تکبیر اور اللہ اکبر کا نعرہ لگاٹے ہوئے سڑک پر آ گئے اور اس بزرگ عالم دین اور بحرین کے شیعہ رہنما کے خلاف فیصلہ سنائے جانے کے خلاف مظاہرہ شروع کر دیا ہے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۲۵۵/