09 May 2017 - 14:16
News ID: 427978
فونت
یاسر الصالح :
کویتی سیاسی تجزیہ نگار نے کہا : عرب ممالک کو اسلامی جمہوریہ ایران کی مذہبی جمہوریت سے سبق حاصل کرنا چاہیئے۔
یاسر الصالح

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کویتی سیاسی تجزیہ نگار ڈاکٹر یاسر الصالح نے اپنی ایک گفت و گو میں علاقائی اور بین الاقوامی میدانوں میں ایرانی صدراتی انتخابات کے مثبت اثرات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عرب ممالک کو اسلامی جمہوریہ ایران کی مذہبی جمہوریت سے سبق حاصل کرنا چاہیئے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام مستقبل میں ایک صحت مند سیاسی مقابلے میں اپنے ملک کے صدر کو منتخب کریں گے اور یہ رجحان بہت قابل قدر ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی سے اب تک ایران میں صدراتی انتخابات منعقد کئے گئے جو مسلمانوں کے فخر کا باعث ہیں اور ایرانی شہری حق خود ارادیت کے لئے صدارتی انتخابات میں بھرپور شرکت کریں گے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران مخالف پروپیگینڈے کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران کی بلند پوزیشن اور مقام ابھی بھی برقرار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات میں ایرانی عوام کی پرجوش اور بھرپور موجودگی ناجائز صہیونی ریاست اور امریکہ کی مایوسی اور ناکامی کے باعث ہو گی اور علاقے میں امن، سلامتی اور ترقی کے حوالے سے اس ملک دوسرے علاقائی ممالک کے لئے ایک ماڈل ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬