09 May 2017 - 15:22
News ID: 427980
فونت
پاکستان سے مقامات مقدسہ کی زیات پر جانے والے زائرین کا مسلسل مشکلات کی وجہ سے تفتان بارڈر پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سے مقامات مقدسہ کی زیات پر جانے والے زائرین کا مسلسل مشکلات کی وجہ سے تفتان بارڈر پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور حکومت پاکستان سے مسائل کے حل کا مطالبہ کی تاکید کی گئی ۔

واضح رہے کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام  سید ساجد علی نقوی کی جانب سے حکومت کو مسلسل مشکلات کے خاتمے اور مسائل کے حل کئے جانے پر زور دیا جاتا رہا ہے ۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق مسلسل یہ سلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کی مرکزی و صوبہ بلوچستان کی قیادت متعدد بار حکومتی نمائندوں سے مسائل کے حل کے لئے مذاکرات و گفتگو کرچکی ہے ۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان کی جانب سے یہ بات واضح کی گئی ہے کہ زائرین کسی صورت اس راستے کوترک نہیں کریں گے ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ مسائل کو حل کرے ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬