![ڈاکٹر علی لاریجانی](/Original/1395/12/22/IMG18114237.jpg)
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جمہوریہ اسلامی ایران کے پارلیمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر علی لاریجانی نے پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودیوں کے حالیہ من گھڑت دعووں کا جواب دینا مناسب نہیں سمجھتے مگر سعودی عرب خطے میں کشیدگی اور مسائل میں اضافے کے لئے عالمی سامراج کی زبان بول رہا ہے۔
اس موقع پر انہوں نے علاقے میں دہشتگردوں کی موجودگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ناجائز سعودی عرب اپنے بے بنیاد اور جھوٹے بیانات کے ساتھ ٹیڑھی ذہن ممالک میں تفرقہ انگیزی کا باعث بن رہا ہے۔
علی لاریجانی نے ایران کے جوہری معاہدے کے حوالے سے بعض امریکی حکام کے بیانات کو اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ قائد اسلامی انقلاب کی ہدایات کی بناپر صدراتی انتخابات میں ایرانی لوگوں اپنی پرجوش موجودگی کے ساتھ ایسی سازشوں کو تباہ کرسکیں گے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں امید ہے کہ دشمن کی سازشوں کی ناکام کرنے کے لئے انتخابات کے دن میں تمام ایرانی عوام اپنے بھرپور شرکت کرنے کے ساتھ قومی وقار کی نشاندہی کریں گے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/