12 May 2017 - 16:07
News ID: 428024
فونت
بشار الاسد :
شام کے صدر نے کہا : عوامی مفاد کی حفاظت کیلئے دہشتگردوں اور بیرونی دباؤ کے سامنے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔
بشار اسد

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر بشار الاسد نے اپنی ایک گفت و گو میں امن مذاکرات پر جنیوا عمل کو بے نتیجہ قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ وہ شام کے قومی اور عوامی مفاد کی حفاظت کیلئے دہشتگردوں اور بیرونی دباؤ کے سامنے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

انہوں نے جنیوا امن عمل کے حوالے سے کہا کہ جنیوا مذاکرات صرف صحافیوں کے آپس میں ملنے کا ایک موقع ہے اور اس تمام عمل میں حتی ایک فیصد سے کم بھی کوئی مثبت نتیجہ سامنے نہیں آیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنیوا امن عمل کا اصل مقصد شامی حکومت پر دباو ڈالنا اور اس کے گرد گھیرا تنگ کرنا تھا۔

صدر بشار الاسد نے اس بات پر زور دیا کہ وہ ہرگز پیچھے نہیں ہٹھیں گے کیونکہ ایک ملک کا صدر صرف مخصوص خواہشات کی بنا پر فیصلہ نہیں کرسکتا۔

انہوں نے ایران، روس اور ترکی کے مشترکہ تعاون کے ذریعے قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں منعقدہ شام امن مذاکرات کے مختلف ادوار کے حوالے سے کہا کہ یہ مذاکرات کافی حد تک تعمیری رہے اور اس کی حالیہ نشست کا ایک نتیجہ شام میں امن زون علاقوں کے قیام تھا۔

انہوں نے گزشتہ مہینے میں امریکہ کی شام پر جارحیت اور شام کی الشعیرات ایئربیس کو نشانے بنانے کا ذکر کرتے ہوئے شامی صدر نے کہا کہ امریکہ نے شامی علاقے خان شیخون میں نام نہاد کیمیائی حملے کے واقعے سے شام پر جارحیت کرنے کے لئے فائدہ اٹھایا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ امریکا نے شام کے خلاف میزائل سے متعدد حملے کیے۔ امریکی محکمہ دفاع کے مرکز پینٹاگون نے بتایا کہ کہ مشرقی بحیرہ روم میں بحری بیڑے سے تقریبا 50 ٹام ہاک کروز میزائل سے شام کے ایک ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا گیا۔

امریکہ اور اس کے مغربی اتحادیوں نے شام پر فضائی حملے کے دوران کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کا الزام عائد کیا ہے جس کی شامی حکومت نے سختی سے تردید کی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬