14 May 2017 - 22:09
News ID: 428057
فونت
شہری حقوق کی تنظیموں نے یوم نکبہ کے موقع پر لندن میں مظاہرے کیے اور اسرائیل کی نسل پرستانہ پالیسیوں کی مذمت میں نعرے لگائے۔
لندن میں اسرائیل کی نسل پرستانہ پالیسیوں کے خلاف مظاہرے

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شہری حقوق کی تنظیموں نے یوم نکبہ کے موقع پر لندن میں مظاہرے کیے اور اسرائیل کی نسل پرستانہ پالیسیوں کی مذمت میں نعرے لگائے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق مظاہرین کی بڑی تعداد لندن میں اسرائیل کے سفارت خانے کے سامنے جمع ہوئی اور اسرائیل کے نسل پرستانہ اور غیر انسانی اقدامات کی شدید مذمت کی۔

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مختلف مقررین کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے ناجائز قیام سے مشرق وسطی کا پورا خطہ متاثر ہوا ہے اور اس کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔

مظاہرے کے ایک مقرر کا کہنا تھا کہ حکومت برطانیہ پچھلے انہتر سال سے فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم کا ارتکاب کرنے والے اسرائیل کی حمایت کرتی چلی آرہی ہے۔

مظاہرین نے حکومت برطانیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کی حمایت کی بنا پر فلسطینی قوم سے معافی مانگے۔

انہوں کہا کہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ فلسطینیوں کے حقوق کی بالادستی کے لیے صیہونی حکومت کے خلاف م‍قدمہ چلائے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬