![یوم قدس ریلی](/Original/1396/02/27/IMG17205354.jpg)
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام 16 مئی یوم مردہ باد امریکا کی مناسبت سے نمائش چورنگی تا کراچی پریس کلب مردہ باد امریکا ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں طلباء و طالبات، نوجوانوں، بزرگوں، خواتین اور بچوں نے شرکت کرکے امریکا اور اسکی ناجائز اولاد اسرائیل سے اظہار بیزاری کیا۔
ریلی سے جمعیت علمائے پاکستان (نورانی) کراچی کے صدر مولانا قاضی احمد نورانی صدیقی، مرکزی رکن نظارت آئی ایس او پاکستان علامہ احمد اقبال رضوی، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ترجمان علامہ مختار احمد امامی، ہئیت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ کے جنرل سیکرٹری علامہ باقر زیدی، مسلم لیگ (ن) علماء و مشائخ ونگ کے رہنماء ازہر علی شاہ ہمدانی، مولانا طالب موسوی نے خطاب کئے۔ اس موقع پر علامہ صادق رضا تقوی، آغا مبشر زیدی، علامہ مبشر حسن بھی موجود تھے۔
ریلی کے اختتام پر امریکی و اسرائیلی پرچم بھی نذر آتش کئے گئے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰