رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی معاون شعبہ تنظیم سازی حجت الاسلام اصغر عسکری نے اپنے ڈی جی خان کے دورے کے درمیان نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امام زمانہ علیہ السلام کی زندگی اور سیرت کے حوالے سے گفتگو کی اور امام زمانہ عج کے خلاف ہونے والی عالمی سازشوں کے حوالے سے نمازیوں کو آگاہ کیا۔
انہوں نے 21 مئی کو کراچی میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام منعقد ہونے والی استحکام پاکستان وامام مہدی کانفرنس کے حوالے سے بریفنگ دی، بعد ازاں حجت الاسلام اصغر عسکری نے ضلعی کابینہ سے ملاقات کی، اس موقع پر ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا الہی بخش، سید انعام حیدر زیدی اور صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی سید عدیل عباس زیدی موجود تھے۔
بعدازاں حجت الاسلام محمد اصغر عسکری نے وفد کے ہمراہ ڈی جی خان میں شہداء کی قبور پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰