19 May 2017 - 20:49
News ID: 428138
فونت
حجت الاسلام اصغر عسکری:
سرزمین پاکستان کے شیعہ رھنما حجت الاسلام اصغر عسکری نے ڈی جی خان کا دورہ کیا ، نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کیا اور شہداء کی قبور پر فاتحہ خوانی کی ۔
حجت الاسلام  اصغر عسکری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی معاون شعبہ تنظیم سازی حجت الاسلام  اصغر عسکری نے اپنے ڈی جی خان کے دورے کے درمیان نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے  امام زمانہ علیہ السلام کی زندگی اور سیرت کے حوالے سے گفتگو کی اور امام زمانہ عج کے خلاف ہونے والی عالمی سازشوں کے حوالے سے نمازیوں کو آگاہ کیا۔

انہوں نے 21 مئی کو کراچی میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام منعقد ہونے والی استحکام پاکستان وامام مہدی کانفرنس کے حوالے سے بریفنگ دی، بعد ازاں حجت الاسلام اصغر عسکری نے ضلعی کابینہ سے ملاقات کی، اس موقع پر ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا الہی بخش، سید انعام حیدر زیدی اور صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی سید عدیل عباس زیدی موجود تھے۔

بعدازاں حجت الاسلام محمد اصغر عسکری نے وفد کے ہمراہ ڈی جی خان میں شہداء کی قبور پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬