21 May 2017 - 16:01
News ID: 428164
فونت
محمد جواد ظریف :
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا : بعض عرب ممالک اور غلط سوچ خطے میں کشیدگی کا باعث بن رہی ہے، ہم تمام ممالک کو امن کا تحفے دینے کے لئے تیار ہیں ۔
محمد جواد ظریف

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے العربی الجدید عربی اخبار کے ساتھ اپنے ایک گفت و گو میں بیان کیا : مغربی ایشیا اور شمالی افریقہ کی صورتحال بہت ہی نازک ہے جبکہ شام، یمن، بحرین، افغانستان، عراق اور لیبیا کے بحرانوں اور مظلوم عوام کے قتل عام اور نسل کشی جاری ہے۔

انہوں نے کہا : بعض عرب حکومتیں اپنی غلط پالیسیوں، رویے، انتہا پسندانہ سوچ  اور ان کی ترویج اوراس قسم کے خیالات کی حمایت اور اسی طرح اسلام فوبیا اورعدم استحکام کے ساتھ خطے میں کشیدگی کو بڑھانے کا باعث بنتی ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا : ان کی غلط پالیسیوں میں سے ایک ایران فوبیا منصوبے کی حمایت ہے جو ناجائز صہیونی حکومت کے ذریعے پھیل رہی ہے۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : اسلامی جمہوریہ ایران نے مذاکرات، مکالمہ اور کامیاب جوہری مذاکرات کے ذریعہ ایران فوبیا کو ختم کیا اور تمام عالمی برادری ایرانی جوہری معاہدے کی حمایت کرتے ہیں اور یہ عالمی معاہدے دنیا کے تمام مسائل کا سب سے اچھا اور بہتر حل ہیں۔

محمد جواد ظریف نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : ایسی صورتحال میں ایران تمام بین الاقوامی برادری، ہمسایہ اور علاقائی ممالک سے تشدد پسند اور ایران فوبیا پھیلنے والے ممالک سے مقابلہ کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔

انہوں نے کہا : ایرانی صدر حسن روحانی تعمیری مذاکرات کے خواہاں ہیں اور ان کی حکومت نے دنیا کو تشدد سے آزاد، شامی بحران کے حل کیلئے چار نکاتی امن ایجنڈا اور علاقائی مکالمے کی اسمبلی کی تشکیل کے منصوبہ کی پیشکش کی اور اس کے تسلسل پر زور دے رہی ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا : امریکی حکومت نے بھی دہشتگردی سے مقابلہ کرنے، بنیادی ڈھانچے کی بحالی، سامان کی نقل و حمل کی سہولتوں کی فراہمی اور ہمسایہ ممالک کو فروغ دینے کی مدد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے تعمیری کردار کو تسلیم کیا ہے۔

محمد جواد ظریف نے تاکید کی : ایران علاقائی اور بین الاقوامی ممالک کے ساتھ دہشتگردوں سے مقابلہ کرنے، شام میں امن اور استحکام کی بحالی کے حوالے سے باہمی تعاون کے لئے تیار ہے۔

انہوں نے بیان کیا : اسلامی جمہوریہ ایران نے مذاکرات، گفتگو اور کامیاب جوہری مذاکرات کے ذریعے ایران فوبیا کو ختم کیا اورعالمی برادری، ایران کے جوہری معاہدے کی حمایت کرتے ہیں اور یہ عالمی معاہدہ دنیا کے تمام مسائل کا سب سے اچھا اور بہتر حل ہے۔

محمد جواد ظریف نے کہا : ایران علاقائی اور بین الاقوامی ممالک کے ساتھ دہشتگردوں سے مقابلہ کرنے، شام میں امن واستحکام کی بحالی کے حوالے سے باہمی تعاون کے لئے تیار ہے۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۴۸۸/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬