رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے دورے کے دوران امریکی صدر ٹرمپ کی بیوی اور بیٹی کیلئے سکارف پہننا ضروری نہیں اور نیم عریاں حالت میں وہ سعودی عرب کے بادشاہ اور خادم الحرمین الشریفین سے ملاقات کرسکتی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب میں ہونے والی امریکی اسلامی کانفرنس میں شرکت کیلئے بیوی ، بیٹی اور داماد کے ہمراہ ریاض پہنچ گئے ہیں جس کی مناسبت سے سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیرنے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دورہ سعودی عرب کے دوران امریکی خاتون اول میلانیا اور انکی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کیلئے ضروری نہیں کہ وہ سکارف پہنیں ۔
ہم میلانیا اور ایوانکا کو ہر اسٹائل کے لباس میں خوش آمدید کہتے ہیں ۔امریکی صدر کی بیٹی ایوانکا اور داماد جیرڈ کشنر دونوں راسخ العقیدہ یہودی ہیں۔
ذرائع کے مطابق خادم الحرمین نے امریکی سرپرستی میں اسلامی کی بدنامی اور وہابیت کو فروغ دینے کا عزم بالجزم کررکھا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/