رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق میں رھبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت الله سید علی خامنہ ای کے نمائندے آیت الله سید مجتبی حسینی نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے خلاف آل خلیفہ عدالت کے فیصلے پر عکس العمل کا اظھار کرتے ہوئے بیانیہ صادر کیا ۔
اس بیانیہ میں آیا ہے : حکومت بحرین نے امریکا کے صدر جمھوریہ ڈونلڈ ٹرمپ کے علاقے کے دوران سفر آیت الله شیخ عیسی قاسم کے خلاف غیر شرعی اور ظالمانہ فیصلہ سنایا ۔
عراق میں رھبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت الله سید علی خامنہ ای کے نمائندے نے تاکید کی: آل خلیفہ نے خمس ضبط کر کے قوم کے مال سرمایہ کی چوری کی ہے اور یہ دین اور مراجع تقلید کے حقوق میں بدعت کی ایجاد ہے ۔
اس پیغام میں واضح طور سے کہا گیا ہے : آل خلیفہ نے اپنی عوام کو الیکشن جیسے ابتدائی حقوق سے بھی محروم کر رکھا ہے ، وہ لوگ جو ملک کی ترقی میں سہیم ہونا چاہتے ہیں انہیں کچلنے کی سیاست اپنا رکھی ہے ، اس ملک کے برجستہ شیعہ رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کو نظر بند کردیا ہے اور آپ کے گھر پر حملہ کے کر کے ان کے محافظوں کو گرفتار کرلیا ہے ۔
آیت الله حسینی نے آل خلیفہ سے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے خلاف دیئے گئے حکم پر تجدید نظر کرنے کی تاکید کی اور یاد دہانی کی: ہم اس حکم کی شدید مذمت کرتے ہیں اور بحرینی عوام کے حقوق کے احیاء کے خواہاں ہیں ۔/ ۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۳۲۳