روس نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ افغانستان میں دہشت گردوں کو امریکہ براہ راست فوجی ہتھیار فراہم کر رہا ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روسی وزارت خارجہ کے بیان میں آیا ہے کہ ازبکستان اسلامی تحریک سے موسوم دہشت گرد گروہ کے سرغنہ نے، کہ جسے بگرام میں امریکی جیل سے پراسرار طور پر رہا کیا گیا ہے، شمالی افغانستان میں داعش دہشت گردوں کی کمان سنبھال لی ہے ۔
دریں اثنا فاکس نیوز چینل نے رائے عامہ کو گمراہ کرنے کے لئے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے اس بات کا دعوی کیا ہے کہ افغانستان و تاجیکستان کے درمیان ایک سرحدی علاقے میں دو نامعلوم ہیلی کاپٹر اترے ہیں جن میں روسی فوجی مشیر اور فوجی ہتھیار تھے ۔/۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے