‫‫کیٹیگری‬ :
24 May 2017 - 19:09
News ID: 428221
فونت
حوزہ علمیہ قم کے استاد نے یہ کہتے ہوئے کہ اگر انسان ماہ مبارک رمضان کی برکتوں سے بخوبی استفادہ کرے تو انبیاء الھی کی شبیہ بن سکتا ہے ۔
حجت الاسلام کریم کشکول

حوزہ علمیہ قم کے استاد حجت الاسلام کریم کشکول نے رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر سے گفتگو میں ماہ مبارک رمضان کی فضیلتوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا: روایتوں میں اسوہ اور آئڈیل کی تاکید کی گئی ہے کہ لہذا ضروری ہے کہ انسان کے لئے اسوہ ،آئڈیل اور کوئی نمونہ عمل ہو تاکہ اس کے زیر سایہ قدم آگے بڑھائے ۔

انہوں ںے مزید کہا: پہلے مرحلے میں انسان کے لئے نمونہ عمل اور آئڈیل ملائکہ ہیں  ، دوسرے مرحلے میں مکمل انسان اور تیسرے مرحلے میں خود خداوند متعال کی ذات گرامی ہے ۔

حوزہ علمیہ قم کے استاد نے روزہ کو اہم عبادتوں میں سے شمار کیا اور کہا: روایتوں میں آیا ہے کہ ملائکہ کھانے اور پینے کی اشیاء سے محفوظ ہیں اور ہم ایک وقت نہ کھا کر خود کو ملائکہ جیسا بنانے کی کوشش کرتے ہیں اور یہ شباہت آہستہ آہستہ ، اس بات کی سبب بنتی ہے کہ ہماری عقل و فکر ، دل و دماغ ذات پروردگار عالم کی جانب متوجہ ہو جائے ۔

حجت الاسلام کشکولی نے تاکید کی : ہم ماہ مبارک رمضان میں تمرین اور پریکٹس کرتے ہیں تاکہ سال کے دیگر گیارہ مہینوں میں خود کو ملائکہ جیسا رکھ سکیں اور کمال کے راستے کو بخوبی طے کرسکیں ۔

حوزہ علمیہ ابا صالح المھدی اصفهان کے مدیر نے کہا: جیسا کہ خدوند متعال کا سورہ بقرہ میں ارشاد ہے کہ روزہ کا نتیجہ اّور ثمرہ رشد، دعا کی قبولیت ، ایمان و بندگی ہے ، نتیجے میں دن بہ دن انسان میں الھی صفات جلوہ گر ہوتے جائیں گے اور انسان الھی صفات و کمالات کا آئینہ ہوگا ۔

انہوں ںے بیان کیا کہا: روزہ انسان کو خدا کی اطاعت ، گناہوں سے دوری ، بندگان الھی سے قربت اور ذھن و فکر کو معصیت الھی سے دور رکھنے کا مقدمہ ہے ، جس کے نتیجہ میں انسان عصمت کے کمترین مرتبہ پر پہونچ جاتا ہے ۔

 حجت الاسلام کشکولی نے آخر میں کہا: اگر انسان ماہ مبارک رمضان کی برکتوں سے بخوبی استفادہ کرے اور انبیاء الھی کی شبیہ بن سکتا ہے ۔/۹۸۸/ ن۹۹۳۰/ ک۳۹۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬