رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ھزاروں عراقیوں نے آج صبح صدر بٹالین کے رہنما « حجت الاسلام و المسلمین سید مقتدا صدر» کی دعوت پر بغداد میں موجود سفارت بحرین کے سامنے عظیم اجتماع کیا اور ہر لمحہ اس اجتماع میں لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔
السومریہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق، «المنصور» روڈ جس پر سفارت بحرین موجود ہے کو حفاظتی دستوں کے ذریعہ بند کردیا گیا ہے ۔
صدر تحریک کے رہنما حجت الاسلام و المسلمین سید مقتدا صدر نے گذشتہ روز بحرین کے شیعہ رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر پر بحرینی فورسز کے حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے بغداد میں موجود سفارت بحرین اور نجف اشرف میں موجود قونصلیٹ کے سامنے عظیم الشان اجتماع اور دو روزہ گھراو کی عوام کو دی تھی ۔
کل عراقی خواتین بغداد میں موجود سفارت بحرین کے سامنے عظیم اجتماع کریں گی ۔
واضح رہے کہ آل خلیفہ فورسز نے گذشتہ دنوں بحرین کے شیعہ نشین علاقے الدراز اور وہاں موجود آیت الله عیسی قاسم کی گھر پر حملے کر کے ۵ شھریوں کو شھید اور 200 افراد کو زخمی کردیا تھا نیز 286 لوگ گرفتار کر لئے گئے ہیں ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۵۸