24 May 2017 - 14:06
News ID: 428213
فونت
بحرین میں آل خلیفہ کی ڈکٹیٹر حکومت کے حملے میں تین سو کے قریب افراد شہید اور زخمی ہو گئے ہیں۔
آل خلیفہ فورسز

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرین میں آل خلیفہ کی ڈکٹیٹرحکومت کے کارندوں کی جانب سے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر اور پرامن مظاہرین پر حملے میں 5 بحرینی شہید اور 286 شدید زخمی ہوئے جن میں سے کئی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

منامہ کے علاقے الدراز میں عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ آل خلیفہ حکومت کے کارندوں نے شیخ عیسی قاسم کے گھر کے گیٹ کو گرا دیا اور ان کے گھر پر حملہ کرنے سے  پہلے وہاں موجود ان کے حامیوں پر حملہ کیا۔ جس میں 5 بحرینی شہید اور286 زخمی ہوگئے، سیکورٹی اہلکاروں نے ایمبولینسوں کو بھی وہاں جانے کی اجازت نہیں دی۔

اطلاعات ہیں کہ الدراز میں صورتحال اس وقت انتہائی کشیدہ ہے بحرین کی سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے کم سے کم ایک سو پچاس بحرینی شہریوں کو بھی گرفتارکرلیا ہے اور بڑی تعداد میں سیکورٹی فورس کے اہلکار آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر کے باہر تعینات ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ پچھلے اتوار کو بحرین کی ایک نمائشی عدالت نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کو ایک سال قید کی سزا سنائی تھی جس کے بعد عوامی مظاہروں میں شدت آگئی -  گذشتہ جون میں آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ کردیئے جانے کے بعد سے بڑی تعداد میں بحرینی شہری الدراز میں ان کے گھر کے باہران کی حمایت میں دھرنے پر بیٹھ گئے تھے ۔

دوسری جانب بحرین کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ سیکورٹی فورس نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر پر حملہ کرکے انہیں ان کے گھر میں نظر بند کردیا ہے-

ادھر بحرین کے انسانی حقوق کے مرکز کے سربراہ باقر درویش نے المیادین ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ الدراز سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں رونما ہونے والی صورتحال کی ذمہ داری براہ راست بحرینی حکام ، امریکہ، برطانیہ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پرعائد ہوتی ہے۔  در ایں اثنا لبنان کے مسلمان علما کی تنظیم نے بیروت میں ایک پریس کانفرنس میں بحرینی عوام سے کہا ہے کہ وہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں سڑکوں پر نکلیں-

بحرین کے مسلمان علما کی تنظیم نے بحرین میں آل خلیفہ حکومت کے ظالمانہ اقدامات اورعوام پر ڈھائے جا رہے مظالم پرعالمی برادری کی خاموشی کی مذمت کی اور آیت اللہ شیخ عیسی قاسم سے یکجہتی کا اظہارکرتے ہوئے ان کا دفاع کرنے کا اعلان کیا-

بحرین میں فروری دوہزارگیارہ سے آل خلیفہ حکومت کے خلاف عوام کے پرامن مظاہرے جاری ہیں - بحرینی عوام اپنے ملک میں جمہوریت اور آزادی کا مطالبہ کررہے ہیں- /۔۹۸۸/ ن۹۴۰

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬