24 May 2017 - 14:46
News ID: 428218
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران، روس، عراق اور شام کی قومی سلامتی کے مشیروں کے مابین پہلی بار چار فریقی نشست کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد انسداد دہشتگردی پر مشترکہ تعاون کو مزید فعال کرنا تھا۔
ایران، روس، عراق اور شام کے قومی سلامتی کے مشیروں کا اجلاس

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی سلامتی کونسل کے سکریٹری ایڈمیرل علی شمخانی اوران کے روسی ہم منصب نیکولائی پیتروشف سمیت عراقی مشیر قومی سلامتی فالح فیاض اور ان کے شامی ہم منصب علی مملوک اس مشترکہ اجلاس میں شریک تھے  ۔

اس موقع پر انہوں نے خطے میں دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے اجتماعی تعاون کے فروغ اور قیام امن کے لئے موثر اقدامات کرنے پر زوردیا ۔

اس نشست میں فریقین نے کہا کہ حالیہ ریاض سربراہی اجلاس میں عرب اور مغربی ممالک کی جانب سے دہشتگردی کے خلاف غیر تعمیری اقدامات اور بے بنیاد دعوے خطے میں عدم استحکام اور کشیدگی بڑھانے کا باعث ہیں ۔

علی شمخانی، نیکولائی پیتروشف، فالح فیاض اور علی مملوک نے اس اجلاس میں شام کے مسائل کے حل اور شام میں چار امن زون کے قیام کے لیے چاروں ممالک کے درمیان قریبی تعاون کا سلسلہ جاری رکھنے پر تاکید کی ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬