25 May 2017 - 15:05
News ID: 428228
فونت
جنرل قاسم سلیمانی :
جنرل قاسم سلیمانی نے اپنے پیغام میں اسماعیل ہنیہ کے دور میں فلسطینی قوم کے اہداف، مسئلہ فلسطین اور بیت المقدس کی آزادی کی توقع اور امید کا اظہار کیا ہے ۔
قاسم سلیمانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ قدس کے کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی نے اپنے پیغام میں اسماعیل ہنیہ کو فلسطینی تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کا سربراہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سامراجی طاقتیں بیت المقدس کو ہتھیانے کی کوشش کر رہی ہیں جبکہ مسلمانوں کو فلسطینی اہداف کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنا چاہیے ۔

میجر جنرل قاسم سلیمانی نے اپنے پیغام میں مسئلہ فلسطین کو عالم اسلام کا پہلا مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی سامراجی طاقتیں نت نئے مسائل پیدا کرکے ہماری توجہ مسئلہ فلسطین سے ہٹانے کی کوشش کر رہی ہیں اور اس سلسلے میں وہ علاقہ میں موجود اپنے اتحادیوں سے بھر پور استفادہ کر رہی ہیں ۔

جنرل قاسم سلیمانی نے کہا کہ امریکہ و اسرائيل کبھی بھی مسلمانوں کے خیر خواہ نہیں رہے اور وہ عالم اسلام میں نفاق اور اختلاف پیدا کرنے کی اپنی پرانی پالیسی پرعمل پیرا ہیں ۔

جنرل قاسم سلیمانی نے اپنے پیغام میں اسماعیل ہنیہ کے دور میں فلسطینی قوم کے اہداف، مسئلہ فلسطین اور بیت المقدس کی آزادی کی توقع اور امید کا اظہار کیا ہے۔

جنرل قاسم سلیمانی نے کہا کہ اسلام دشمن عناصر جہاد کو اسلامی راستے سے منحرف کر رہے ہیں دہشت گرد تنظیمں اور عالمی سامراجی طاقتوں کے ایجنٹ جہاد کو دشمن کے بجائے خود اسلامی ممالک کے خلاف استعمال کر رہے ہیں ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬