25 May 2017 - 16:48
News ID: 428231
فونت
قائد ملت جعفریہ پاکستان :
قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا : سرمایہ دارانہ اور طبقاتی نظام معاشرے میں بگاڑ کی بنیادی وجہ ہے ۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ سرمایہ دارانہ اور طبقاتی نظام معاشرے میں بگاڑ کی بنیادی وجہ ہے ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : صحیح معنوں میں وسائل کی منصفانہ تقسیم کا نظام وضع کرنا ضروری ہے ، بجٹ 2017 و 18ء میں عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے کےلئے حقیقی معنوں میں اقدامات اٹھائے جائیں، جو وعدے انتخابی منشور میں کئے گئے انہیں پورا کیا جائے ، مزدور سمیت زندگی کی دوڑ میں پیچھے رہ جانیوالوں کےلئے سہولیات فراہم کی جائیں، بجٹ میں صحت و تعلیم کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی جائے ۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ کی آمد آمد ہے ، ہرسال بجٹ پیش کئے جاتے ہیں جس سے عوام کو بہت سی توقعات ہوتی ہیں لیکن بجٹ کے بعدپورا سال منی بجٹ کا سلسلہ بھی جاری رہتاہے اور عوام کو اگر کہیں تھوڑا بہت نام کا ریلیف دیا بھی جائے تو ظالمانہ ٹیکسوں کے بوجھ اور عالمی اداروں کی پالیسیوں کو پروان چڑھانے کیلئے وہ بھی ختم ہوجاتاہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کےلئے حقیقی معنوں میں اقدامات کرنا ہونگے، سب سے پہلے سرمایہ دارانہ اور طبقاتی نظام کے متبادل سسٹم مرتب کرنے کی ضرورت ہے، حکمرانوں کو چاہیے اس سلسلے میں کوئی اقدام اٹھائیں جب تک صحیح معنوں میں وسائل کی منصفانہ تقسیم کا نظام وضع نہیں ہوگا طبقاتی خلیج بڑھتی جائےگی اور غربت و مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافہ بھی ہوتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ 2017۔18ء چند روز میں قومی اسمبلی و سینیٹ میں پیش ہوگا دوتہائی اکثریت کے ساتھ یہ منظور بھی ہوجائے گا لیکن کیا حکمران اپنے انتخابی منشور میں کئے گئے وعدے پورے کریںگے۔ اس وقت ایک طرف عوام مہنگائی، بے روزگاری کا شکار ہیں تو دوسری جانب امن و امان کی صورتحال بھی بہتر نہیں ، آئے روز خودکشیوں کی خبریں بھی گردش کرتی رہتی ہیں ایسے حالات میں ایسا بجٹ ضرور پیش کیا جائے جس سے کم از کم یہ محسوس ہوکہ واقعی غریب عوام کو ریلیف ملا۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ میں مزدور، کسان سمیت زندگی کی دوڑ میں پیچھے رہ جانیوالوں کےلئے حقیقی معنوں میں سہولیات فراہم کی جائیں جبکہ صحت و تعلیم کے شعبوں پرخصوصی توجہ دی جائے ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬