25 May 2017 - 19:10
News ID: 428239
فونت
قطر کے بادشاہ کی جانب سے ایران کی حمایت میں بیان نے سعودی عرب اور امارات کے آگ بگولہ ہونے کا سبب ہوا ۔
سعودی عرب اور قطر کے بادشاہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قطر کے بادشاہ تمیم بن حمد آل ثانی نے ایران کی حمایت میں بیان دیا جس کے بعد سعودی عرب اور امارات آگ بگولہ ہوگئے ہیں اور انھوں نے قطر کی ویب سائٹس اور ٹی وی چینلز پر پابندی عائد کردی ہے ۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق ویسے بھی قطر مصر کی تنظیم اخوان المسلمین کا حامی ہے جبکہ سعودی عرب  اخوان المسلمین کا پیدائشی دشمن ہے۔

اس سے قبل سعودی عرب نے مصر کے سابق صدر محمد مرسی کو جیل بھجوانے میں اہم کردار ادا کرچکا ہے ۔

امیر قطر نے سعودی عرب کی ایران کے خلاف کوششوں اور سازشوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ سعودی عرب کی ایران کے خلاف سازشیں دانشمندانہ اور منطقی نہیں ہیں ۔

سعودی عرب کو ایران کے خلاف امریکی اور اسرائیلی سازشوں کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔ جس کے بعد سعودی عرب اور امارات نے قطر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اس کی سائٹس  اور الجزيرہ ٹی وی پر پابندی عائد کردی ہے۔

قطر کا کہنا ہے کہ ایران ایک اہم ہمسایہ مسلم ملک ہے جس کے ساتھ اختلافات کو مذاکرات کے ذریعہ حل کیا جاسکتا ہے۔ /۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬