26 May 2017 - 09:27
News ID: 428241
فونت
حجت الاسلام مقصودعلی ڈومکی :
مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندہ کے صوبائی سیکریٹری نے کہا : کاش اسلامی ممالک کے اس سربراہی اجلاس میں کوئی ایک باغیرت انسان موجود ہوتا جو کشمیر و فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں آواز اٹھاتا۔
حجت الاسلام مقصودعلی ڈومکی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندہ کے صوبائی سیکریٹری جنرل حجت الاسلام مقصودعلی ڈومکی نے کہا ہے کہ کبھی ضعیف اور کمزور لوگوں سے مقابلے کے لئے چالیس ممالک کو اکھٹا نہیں کیا جاتا۔

انہوں نے وضاحت کی : نظام ولایت کی ہیبت و عظمت نے انسان دشمن سامراجی قوتوں کو خوفزدہ کردیا ہے، آل سعود کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہونے پر خدا کا شکر ادا کرتے ہیں۔ شیطان بزرگ امریکہ اور ان کے غلام اسلام ناب سے جنگ کے لئے جمع ہوئے۔

انہوں نے تاکید کی : کاش اسلامی ممالک کے اس سربراہی اجلاس میں کوئی ایک باغیرت انسان موجود ہوتا جو کشمیر و فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں آواز اٹھاتا۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل قریب میں اقوام عالم کی بیداری اور اولیائے خدا کی جدوجہد کے نتیجہ میں وہ منظر دیکھنے کو ملے گا جسے سوچ کر امریکہ ، اسرائیل اور آل سعود پر لرزہ طاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ بحرین کے انقلابی عوام پر آل خلیفہ اور آل سعود کے مظالم ، انقلابی تحریک کو ختم کرنے میں ناکام ہونگے۔ ہم بحرین کے مجاہد و مبارز عالم دین آیۃ اللہ شیخ عیسیٰ قاسم کے گھر پر حملے اور انقلابی جوانوں پر مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم بحرینی عوام کی پر امن، جمہوری اور انقلابی جدوجہد کی مکمل حمایت کرتے ہوئے آل خلیفہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فی الفور مستعفی ہو کر اقتدار عوام کے حوالے کردیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬