28 May 2017 - 12:52
News ID: 428275
فونت
ابراہیم الجعفری :
عراقی وزیر خارجہ نے کہا : عراقی حکومت دنیا کے کسی بھی ملک کے خلاف کسی قسم کی محاذ آرائی میں شرکت نہیں کرے گی۔
ابراہیم جعفری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزیر خارجہ ابراہیم الجعفری نے کہا ہے کہ عراقی حکومت کبھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کے خلاف محاذ آرائیوں میں حصہ نہیں لے گی۔

انہوں نے ایران کے خلاف خطے میں ٹرامپ انتظامیہ اور اس کے عرب اتحادیوں کی جانب سے ایران فوبیا کو ہوا دینے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عراقی حکومت ایران کے خلاف اقدامات اور سازشوں میں ملوث نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ عراقی حکومت دنیا کے کسی بھی ملک کے خلاف کسی قسم کی محاذ آرائی میں شرکت نہیں کرے گی۔

ایران کے خلاف امریکا سمیت دیگر عرب ریاستوں کے اقدامات کے منفی اثرات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران اور عراق جغرافیایی، سیاسی تاریخی اور مذہبی رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی احترام پر مبنی مشترکہ مقاصد اور مفادات پائے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ایک ہمسایہ ملک کی حیثیت سے ہمیشہ عراق کی سالمیت کا احترام کیا ہے لیکن ترکی نے عراق کی علاقائی خودمختاری کی خلاف ورزی کرتے ہوئے عراق کے 110 کلومیٹر کے اندر عراقی علاقوں پر جارحیت کی ہے۔

عراقی وزیرخارجہ قومی اور مذہبی تشدد کے حوالے سے ایک بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لئے ہسپانوی دارالحکومت میڈرڈ کا دورہ کررہے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬