رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی جمعیت الوفاق تنظیم کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل حسین الدیہی نے آل خلیفہ حکومت کی جانب سے بحرینی شیعہ رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر پر حملے اور قتل عام، عوام کو یرغمال کرنے شہدا کی لاشوں کے ساتھ بدسلوکی کرنے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ناجائز حکومت اپنے مقاصد کو حاصل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آل خلیفہ نے اپنے ایسے اقدام کےساتھ ثابت کردیا کہ بحرینی قوم اپنے دین کو چھوڑے گی نہیں اور نا ہی ظلم اور جرائم کو برداشت کرسکتے ہیں۔
حسین الدیہی نے کہا کہ آل خلیفہ کی حکومت کے وحشیانہ حملے کا مقاصد معاشرے کے باہمی اتحاد اور آزادی کو تباہ کرنا ہے اور بحرینی قوم کو ایسے وحشیانہ حملوں کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ہمدردی کرنی چاہیئے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ناجائز آل خلیفہ کی حکومت گزشتہ ایک سال سے اب تک آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے خلاف سازشیں کررہی ہے جبکہ وہ ان اسلامی علماء اور فقہا، قومی اتحاد اور اسلامی آئین کے بانیوں میں سے ایک ہیں۔
بحرین کی جمعیت الوفاق تنظیم کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے عالمی برادری سے آل خلیفہ کے جرائم کے مقابلے میں خاموشی اختیار نہ کرنے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ امریکی اور برطانوی حکومت آل خلیفہ کی جابرانہ سیکورٹی کی پالیسیوں کے حامی ہیں اور دشمنوں کو جان لینا چاہیے کہ ہم کبھی ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔
تفصیلات کے مطابق، آل خلیفہ کی حکومت نے گزشتہ منگل کے روز آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر کے سامنے بحرینی عوام کے اجتماع پر حملہ کیا اور اس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق، 100 سے زائد زخمی اور 286 افراد کو گرفتار کیا گیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/