02 June 2017 - 13:11
News ID: 428354
فونت
چین نے مسلم اکثریتی صوبے سنکیانگ میں رمضان المبارک کے دوران مسلمانوں کے روزہ رکھنے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
چین میں مسلمانوں

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مہر خبررساں ایجنسی نے اوصاف کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین نے مسلم اکثریتی صوبے سنکیانگ میں رمضان المبارک کے دوران مسلمانوں کے روزہ رکھنے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ورلڈ ایغور کانگریس کے مطابق، علاقے میں چینی اعلیٰ حکام نے تمام ریستوران کے مالکان کو متنبہ کیا ہے کہ وہ رمضان المبارک کے تقدس کاخیال کئے بغیر اپنے ریستوران کو کھلا رکھیں۔ جبکہ صنعتی اورتجارتی علاقوں میں اور کارخانوں میں مسلمانوں کے روزہ رکھنے پر بھی پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے جس سے مسلمانوں میں سخت رد عمل کا سامنا ہے ۔

بعض مبصرین کا خیال ہے کہ اگر اس طرح مسلمانوں کو روکا گیا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

ایک سوال کے جواب میں ایک یوغرمسلمان نے کہا کہ اس چینی عمل سے مسلمانوں کا رد عمل کیا ہے تواس نے تفصیلات بتانے سے انکار کردیا صرف اتنا بتایا کہ جو مسلمان سرکاری ملازمت کررہے ہیں ان پر روزہ رکھنے کی پابندی عائد کردی ہے ۔

اس سے قبل چینی حکام نے ان مسلمانوں پر بچوں کے مسلم نام رکھنے ، مساجد میں جانے اور داڑھی رکھنے پر بھی پابندی عائد کی گئی تھی ۔ذرائع کے مطابق چین کی دوستی پر پاکستان کو بہت بڑا ناز ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬