06 June 2017 - 09:26
News ID: 428409
فونت
برطانوی میڈیا کے مطابق شناخت کئے گئے حملہ آوروں میں سے ایک کا تعلق مبینہ طور پر پاکستان سے ہے جو لندن برج پر حملے کا ماسٹر مائنڈ بھی تھا۔
لندن

لندن کے حملہ آوروں میں سے ایک کا تعلق پاکستان سے ہے جبکہ دو مراکش و لیبیا کے

برطانوی میڈیا کے مطابق شناخت کئے گئے حملہ آوروں میں سے ایک کا تعلق مبینہ طور پر پاکستان سے ہے جو لندن برج پر حملے کا ماسٹر مائنڈ بھی تھا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لندن برج پر حملہ کرنے والے ایک شخص 27 سالہ خرم بٹ تھا جو مشرقی لندن کے علاقے بارکنگ میں رہائش پذیر تھا جبکہ دوسرا حملہ آور رشید رضوان ہے جس کی عمر 30 سال بتائی گئی ہے۔

لندن پولیس کے مطابق دونوں حملہ آوروں نے ایک تیسرے شخص کے ساتھ ملکر لندن میں کئی جگہوں پر حملے کئے تھے جس میں 7 افراد ہلاک اور 48 زخمی ہوئے تھے۔ پولیس نے اب تک تیسرے حملہ آور کا نام ظاہر نہیں کیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق خرم بٹ کا تعلق پاکستان سے ہے اور وہ ایک کالعدم تنظیم المہاجرون کا رکن بھی ہے، گزشتہ ماہ اسے مشرقی لندن میں لوگوں کو عام انتخابات میں حصہ لینے کی ترغیب دیتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ خرم کا تعلق پاکستان کے علاقے جہلم سے ہے تاہم اس کی پرورش برطانیہ میں ہوئی اور وہ برطانوی لہجے میں انگریزی بولتا ہے۔

لندن برج پر حملہ کرنے والے دوسرے شخص رشید رضوان کا تعلق مراکش یا لیبیا سے بتایا جا رہا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬