عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی نے قطر کے بادشاہ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات اور گفتگو کی۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قطر اور بعض عرب ممالک میں جاری کشیدگی کے پیش نظر عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی نے قطر کے بادشاہ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات اور گفتگو کی۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور علاقہ کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ادھر سعودی عرب کے بادشاہ ملک سلمان کے مشیر نے کویت کے بادشاہ سے ملاقات میں ملک سلمان کا زبانی پیغام پہنچایا ہے۔
ذرائع کے مطابق سعودی عرب سمیت 7 عرب ممالک نے قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کردیئے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے