06 June 2017 - 09:36
News ID: 428416
فونت
محمد جواد ظریف :
ایران کے وزیرخارجہ نے کہا : خطی ممالک ماہ رمضان کے موقع پر مذاکرات اور بات چیت کا راستہ اپنائیں۔
محمد جواد ظریف

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے خلیج فارس کے ممالک کے درمیان موجودہ کشیدگی پر کہا ہے کہ ہمسایہ ممالک ہمیشہ کے لئے ہیں لہذا ڈرانے اور دھمکانے سے مسائل کا حل نہیں کیا جاسکتا۔

محمد جواد ظریف نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ خطی ممالک ماہ رمضان کے موقع پر مذاکرات اور بات چیت کا راستہ اپنائیں۔

ظریف نے قطر اور خلیج فارس کے ممالک کے درمیان موجودہ کشیدگی کے حوالے سے ترکی، انڈونیشیا، عراقی اور عمان کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ساتھ ٹیلی فون پر الگ الگ گفتگو کی۔

یاد رہے کہ سعودی عرب، مصر، بحرین اور متحدہ عرب امارات نے قطر کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات منقطع کردئے۔

سعودی عرب نے دہشتگردی اور انتہاپسندی کے سامنے اپنی قومی سلامتی کے تحفظ کے لئے قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

بحرین نے قطر پر اندرونی معاملات میں مداخلت اور دہشتگردی کی حمایت کرنے کا الزام لگایا ہے۔

منامہ حکومت نے دوحہ سے اپنے سفارتکار واپس بلالیا اور قطری شہریوں کو 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔

مغربی میڈیا نے مزید کہا کہ مصر اور متحدہ عرب امارات نے بھی سعودی عرب کی پیروی کرتے ہوئے قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کردئے۔ /۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬