07 June 2017 - 18:15
News ID: 428427
فونت
ڈاکٹر لاریجانی:
اسلامی جمھوریہ ایران کے پارلیمنٹ اسپیکر نے آج ایرانی پارلیمنٹ پر ہونے والے دھشت گردانہ حملے کے سخت مذمت کرتے ہوئے کہا: ایرانی سیکوریٹی دھشت گردوں کا منھ توڑ جواب دے گی۔
ڈاکٹر علی لاریجانی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمھوریہ ایران کے پارلیمنٹ اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے آج ایرانی پارلیمنٹ پر ہونے والے دھشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا: اس سانحہ کے بعد پارلیمنٹ ممبرس نے اپنے جلسے کا تسلسل باقی رکھا کہ ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا: یہ مسئلہ اگر چہ بہت چھوٹا ہے مگر دھشت گرد ماحول خراب کرنے میں کوشاں ہیں ، ایران چون کہ دھشت گردی سے مقابلہ میں پیش پیش اور موثر ہے دھشت گرد اس چھوٹے موٹے حملے کے ذریعہ اس اعتبار کو ضربہ پہونچانا چاہتے ہیں ۔

اسلامی جمھوریہ ایران کے پارلیمنٹ اسپیکر نے تاکید کی : یقینا سیکوریٹی اہل کار ان کا منھ توڑ جواب دیں گے اور دھشت گردی کی جڑوں کو خشک کر دم لیں گے ۔

ڈاکٹر لاریجانی کی کی تقریر کے بعد ایرانی پارلیمںٹ ممبر نے « آمریکا مردہ باد» کا نارہ لگا کر علی لاریجانی کی باتوں کی تائید کی  ۔

انہوں نے تمام پارلیمںٹ ممبر کا شکریہ ادا کیا اور اعلان کیا کہ پارلیمنٹ کا اگلا اجلاس ۱۱ جون اتوار کو ۹ بجے صبح منعقد ہوگا ۔ /۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬