
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نائب عراقی وزیر خارجہ اور بغداد میں تعینات شامی سفیر نے شام اور عراق میں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں تعاون کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کے کردار کو سراہا۔
یہ بات نائب عراقی نائب وزیرخارجہ نزار خیرالله اور شامی سفیر صطام جدعان الدندح نے گزشتہ کے روز بغداد میں قائم ایرانی سفارت خانے میں منعقدہ ضیافت افطار کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع میں اسلامی ممالک کے سینئر حکاموں نے گزشتہ دنوں میں تہران کے دہشتگردی حملوں میں ایرانی شہریوں کی شہادت پر ایرانی قوم اور حکومت کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اور اسی مناسبت سے تعزیتی کتاب پر دستخط کئے۔
بغداد میں تعینات ریڈ کراس بین الاقوامی تنظیم کے نمائندے نے بھی اس موقع تہران میں اس دہشتگردانہ حملوں پر تعزیت کا اظہار کیا۔
عراقی نائب وزیر نے ایران اور عراق کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بتایا کہ عراق اور ایران کے درمیان سیاسی، ثقافتی اور اقتصادی کے شعبوں میں مشترکہ مفادات موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ عراق کی پالیسی سب ہمسائہ ممالک کے ساتھ قریبی تعلقات قائم کرنا ہے۔
انہوں نے خطے میں استحکام اور سلامتی کے قیام کی اہمیت کا ذکرکرتے ہوئے بتایا کہ ہم پر اس مشکل حالات میں خطے میں سلامتی کو قائم کرنے کے لئے سمجھداری، حکمت اور مشورہ اور مناسب طریقوں کا استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے بتایا کہ میدان جنگ میں فوج، سیکورٹی فورسز اور الحشد الشعبی کی مضبوط موجودگی کے ذریعے تکفیری اور دہشتگرد گروہ داعش کے سامنے نمایان فتوحات حاصل کی گئی ہے۔
انہوں نے اس جنگ میں عراق کو سب حمایت کرنے والے ممالک کی تعریف کرتے ہوئے بتایا کہ ایران نے اس فتوحات کی حصولی کے لیے بہت موثر اور تعمیری کردار ادا کیا ہے۔
نزار خیرالله نے مزید بتایا کہ دہشتگردی دنیا کے تمام ممالک کے لیے ایک کینسر کی طرح ہے جس کے پھیلاو کی روک تھام اور اس کے تکفیری رویے اور سوچ کی بیخ کنی کے لیے سب ممالک کو ایک دوسرے کے ساتھ متحد ہوجانا ناگزیر ہیں۔
شامی سفیر نے بھی تہران میں دہشتگردوں کی جانب سے وحشیانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اور کہا کہ ہم دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے ایرانی سپریم لیڈر حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور ایرانی حکومت کی بھرپور کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
انہوں نے خطے میں دہشتگردی کے پھیلاؤ کے حوالے سے شامی حکومت کے انتباہ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ شام شروع ہی سے دوسرے ممالک کو متنبہ کیا گیا ہے کہ بلاخر دہشتگردی گروپوں، شام کی حدود سے نکل کر اور دوسرے علاقوں میں جائیں گے۔
بغداد میں تعینات ایرانی سفیر نے دونوں ہمسائہ ممالک کے اچھے تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان اچھے ہمسائیگی اور دوستانہ تعلقات اعلی ترین سطح پر قائم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی خواہش خطے میں استحکام اور سلامت کو تحفظ کرنا ہے۔
گزشتہ جمعرات عراق کے اعلی حکومتی حکاموں نے بغداد میں واقع ایرانی سفارتخانے کی موجودگی، ٹیلی فونک رابطہ اور پیغام کے ذریعے تہران کے حالیہ دہشتگردانہ حملوں کی مذمت اور تعزیت کا اظہار پیش کرتے ہوئے اور ایران کے ساتھ دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے اپنی یکجہتی اور حمایت کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق،تہران کے دہشتگردی کے واقعات کے نتیجے میں اب تک 17افراد شہید اور 52 زخمی ہوگئے ہیں ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/