11 June 2017 - 10:52
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 428498
فونت
سید حسن کاظمی :
مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری سیاسیات نے کہا : ہم قائداعظم اور علامہ اقبال کے پاکستان سے اس کرپٹ مافیاز کے وجود کے خاتمے تک اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے ۔
مجلس وحدت مسلمین

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید حسن کاظمی نے لاہور میں ایک تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا : جے آئی ٹی کیخلاف ن لیگ کا پروپیگنڈا اس بات کی دلیل ہے کہ کرپٹ مافیا ملک میں آئین و قانون کی پاسداری نہیں چاہتے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : اپنی کرپشن بچانے کیلئے یہ مافیا کسی بھی اقدام سے گریز نہیں کرے گا، بعید نہیں لیگی گلو بٹ سپریم کورٹ پر بھی چڑھائی کر دیں، پنجاب میں سیاسی مخالفین کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنانا اپنے بدمعاش ٹولوں کو نوازنا لیگی حکومت کا نصب العین ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن کیخلاف ان شاء اللہ عید کے بعد پنجاب بھر میں مہم چلائیں گے اور ان کرپٹ مافیاز کیخلاف ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہیں گے۔ اعلیٰ عدلیہ کیخلاف ہرزہ سرائی ان کی شکست کا اعلان ہے، قوم کی نظریں سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی پر ہے۔

انہوں نے بیان کیا : پاکستانی قوم ان کرپٹ مافیاز کیخلاف متحد ہے اور اعلیٰ عدلیہ پر کسی بھی قسم دباوُ یا توہین کرنے کی کوشش کی تو عوام ان کرپٹ لوگوں کیخلاف سڑکوں پر نکلیں گے، ان شاءاللہ ملک و قوم کے لٹیروں کو دنیا میں بھی جواب دینا ہوگا اور ہم قائداعظم اور علامہ اقبال کے پاکستان سے اس کرپٹ مافیاز کے وجود کے خاتمے تک اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬