13 June 2017 - 21:38
News ID: 428530
فونت
آیت اللہ صادق آملی لاریجانی :
ایرانی عدلیہ کے سربراہ : امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی حمایت کے بغیر دہشتگرد گروپوں کامیاب نہیں ہوسکتے ہیں ۔
آیت اللہ صادق آملی لاریجانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ صادق آملی لاریجانی نے سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تہران کے حالیہ دہشتگردی کے واقعات سے نمٹنے پر مسلح افواج، محکمہ انٹیلی جنس، پولیس اور عدلیہ کی بہادرانہ کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور بعض علاقائی جابر ملک بالخصوص سعودی عرب ہی بین الاقوامی داعش ہیں۔

انہوں نے ایرانی پارلیمنٹ اور امام خمینی (رح) کے روضے پر ہونے والے حالیہ دہشتگردی حملوں میں مجروحوں کے لئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران گزشتہ سے اب تک امریکہ اور ان کے علاقائی اتحادیوں سمیت ناجائز سعودی عرب کی سازشوں سے مقابلہ کرکے اور اس کی کامیابی کی اجازت نہیں دیتا ہے۔

آیت اللہ آملی لاریجانی نے ایران میں حالیہ دہشتگردی واقعات پر وائٹ ہاؤس کے ردعمل کو اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسے رد عمل امریکی حکومت کی جانب سے دہشتگردوں کی حمایت کی نشاندہی کرتا ہے اور انسانی حقوق کا دفاع اور دہشتگردوں سے مقابلہ کے دعوے کرنے والے ممالک کے لئے ایک شرمناک بات ہے۔

ایرانی چیف جسٹس نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی حمایت کے بغیر دہشتگرد گروپوں کامیاب نہیں ہوسکتے ہیں اور سعودی عرب نے دھمکی دے دیا کہ ایران میں جنگ کی آگ پھیل کرے گا مگر ایرانی بہادر قوم کے ہوشیاری اور مضبوط ارادے کے ساتھ ایسے افسانہ ہرگز حقیقت میں تبدیل نہیں جائے گا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمیشہ مظلوم عوام کے حامی اور دہشتگردوں کے دشمن اور اس سے مقابلہ کرتا ہے مگر عالمی طاقتوں نے جھوٹے دعوی کیا کہ داعش کے خلاف ایک اتحاد قائم کرتے ہیں مگر خود ہی کو دہشتگردوں کی بھرپور حمایت کررہے ہیں۔

ایرانی عدلیہ کے سربراہ نے کہا کہ ہم دشمنوں کی انتباہ کرتے ہیں کہ ایرانی قوم اور حکام باہمی اتحاد کے ساتھ اس سے مقابلہ اور اس کی سازشوں پر فیصلہ کن جواب دوں گے۔

انہون نے تہران کے حالیہ واقعات مین ایرانی انٹیلی جنس فورسز اور مسلح افواج کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم مضبوط ارادہ اور باہمی اتحاد کے ساتھ دہشتگردوں کی بھرپور تباہی کے لئے کوشش کریں گے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬