15 June 2017 - 16:27
News ID: 428555
فونت
محمد ثروت اعجاز قادری :
پاکستان سنی تحریک نے کہا : پاکستان کی سلامتی کیلئے خون کا آخری قطرہ تک بہادیں گے ۔
محمد ثروت اعجاز قادری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ انصاف کی بالادستی کو قائم کرکے ہی امن دشمن قوتوں کو شکست دی جاسکتی ہے، کرپشن اور اقرباء پروری نے غریبوں کے حقوق کا استحصال کیا ہے۔

انہوں نے بیان کیا : جے آئی ٹی کو آزادی سے کام کرنے دیا جائے، حکومتی دباؤ سچ کو دبانے کے مترادف ہوگا، عدالتوں کا احترام سب پر لاگو ہوتا ہے، عوام چہرے نہیں نظام کی تبدیلی چاہتے ہیں، ملک کی دولت لوٹنے والوں کا کڑا احتساب ہونا چاہیئے۔

انہوں نے کہا : رمضان پیکیج کے نام پر حکومت نے عوام کو لولی پاپ دیا ہے، خوردنوش کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں کی گئی، سیاستدانوں کی کرپشن، لوٹ مار اور اقرباء پروری نے جمہوریت کا تشخص بری طرح مجروح کیا ہے، 70 سال میں پاکستان نے کرپشن کے علاوہ کسی چیز میں ترقی نہیں کی۔

انہوں نے کہا : مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، عوام غربت مہنگائی اور بے روزگاری کے ہاتھوں تنگ آ کر خودکشیاں کر رہے ہیں، نئے نئے ٹیکس لگا کر حکمران عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ کر اپنی تجوریاں بھرنے میں مصروف ہیں اور کوئی ان سے پوچھنے والا نہیں۔

انہوں نے تاکید کی : سیاست اور جمہوریت کو جاگیرداروں، وڈیروں اور سرمایہ داروں نے یرغمال بنا رکھا ہے، کارکنان اپنی صفوں میں یکسوئی پیدا کریں، سیاست کو کاروبار بنانے والوں کا راستہ روکنا ہوگا، ملک کی تقدیر بدلنے کیلئے پڑھے لکھے عام آدمی کو میدان عمل میں آنا ہوگا۔

ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ قرآن و سنت آئین کا سپریم لاء ہے، حکومت اور عدلیہ قرآن و سنت کے مطابق فیصلے کریں تو ملک کو درپیش تمام مصائب سے نجات مل جائیگی، لادینی قوتوں کا مقابلہ قرآن و سنت اور عشق نبی سے سرشار ہوکر ہی کیا جاسکتا ہے، کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کی گئی مملکت میں سیکولرازم اپنے پنجے مضبوط کررہی ہے، ہمارے اکابرین نے اس لئے اپنی جانیں قربان نہیں کی تھیں کہ یہاں انگریز کا نظام رائج کردیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی کیلئے خون کا آخری قطرہ تک بہادیں گے، قانون کی بالادستی کو ہر حال میں یقینی بناکر کرپشن کا دروازہ بن کرنا ہوگا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬