15 June 2017 - 16:56
News ID: 428559
فونت
حجت الاسلام محمود علوی:
اسلامی جمہوریہ ایران کے انٹیلی جنس کے وزیر نے کہا : سعودی عرب دہشت گرد گروہوں کی حمایت کرتا ہے اور ایسے بہت سے ثبوت و شواہد موجود ہیں کہ جن سے پتہ چلتا ہے کہ پڑوسی ممالک کے زر خرید افراد سے ایران میں دہشت گردانہ کارروائیائیاں کرائی جاتی ہیں۔
محمود علوی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر انٹیلجنس نے بدھ کی رات ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے شہر چابہار میں ایک دہشت گرد گروہ کے متعدد عناصر کی ہلاکت اور گرفتاری کی خبر دی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے انٹیلی جنس کے وزیر محمود علوی نے کہا کہ چابہار میں کامیاب کارروائیوں میں دو دہشت گرد ہلاک جبکہ پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا اور اس آپریشن کے دوران خفیہ ادارے کا ایک اہلکار بھی شہید ہو گیا۔

محمود علوی نے کہا کہ صوبہ کردستان میں بھی ایک آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ایک نیٹ ورک کو تباہ کر دیا گیا۔

ایران کے وزیر انٹیلیجنس نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ سعودی عرب، دہشت گرد گروہوں کی مالی مدد کرتا ہے، کہا کہ  پڑوسی ممالک سے بہت سے افراد کو ایران میں دہشت گردانہ کارروائیوں کیلئے خریدا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چابہار سے گرفتار ہونے والے پانچ دہشت گردوں میں سے دو دہشت گردوں کا تعلق ایک ہمسایہ ملک سے ہے۔

چند روز قبل ایران کے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کے روضے اور پارلیمنٹ کی عمارت پر ہونے والے دہشت گردانہ حملوں میں، کہ جن کی ذمہ داری دہشتگ رد گروہ داعش نے قبول کی تھی، سترہ افراد شہید اور دسیوں دیگر افراد زخمی ہو گئے تھے۔

دہشت گردی کی حمایت میں سعودی عرب کے کردار کے بہت سے ثبوت و شواہد کے پیش نظر تہران میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کا الزام بھی ریاض پر عائد ہو رہا ہے۔

اس کے علاوہ سعودی وزیر دفاع محمد بن سلمان نے بھی کچھ دنوں پہلے ہی فارن افیئرز جریدے سے گفتگو میں ایران کو کھلی دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ بدامنی اور عدام استحکام کو ایران کے اندر  پہنچایا جائۓ گا۔

آل سعود کے مہم جو اور اقتدار کے بھوکے حکام، یہ خیال کرتے ہیں کہ وہ اس طرح کے اقدامات اور حرکتوں سے اپنی استبدادی اور ڈکٹیٹرحکومت کی لرزتی ہوئی بنیادوں اور علاقے میں آل سعود کی ناکام اور مردہ پالیسیوں میں دوبارہ جان ڈال سکتے ہیں۔

ریاض، اب تک دہشت گرد گروہوں کو بے پناہ فنڈ فراہم کر چکا ہے۔ سعودی عرب، لبنان سے لے کر شام و عراق تک داعش اورمختلف  دیگر دہشت گرد گروہوں کی، جو پورے علاقے میں بدامنی و تباہی کا باعث بنے ہیں، مالی مدد کر رہا ہے اور انھیں ٹریننگ دے کر مسلح کر رہا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬