16 June 2017 - 13:57
خبر کا کوڈ: 428567
فونت
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام کے موقع پر دربار بی بی پاکدامن پر ممکنہ وہابی دہشت گردی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
دربار بی بی پاکدامن

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں یوم  شہادت حضرت علی علیہ السلام  کے موقع پر دربار بی بی پاکدامن پر ممکنہ وہابی دہشت گردی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ایس ایس پی سول لائن علی رضا کا کہنا ہے کہ دربار بی بی پاک دامن پر ممکنہ دہشت گردی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

سکیورٹی خدشات کے پیش نظر دربار سے ملحقہ علاقوں میں پولیس کا گرینڈ آپریشن بھی ہوا ہے جس میں دربار کو بند کروا کر گھروں اور دکانوں کی تلاشی لی گئی جب کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم نے دربار کے قریب تمام دکانوں کا معائنہ کیا۔

لاہور پولیس کے ایس ایس پی سول لائن علی رضا کے مطابق دربار بی بی پاکدامن پر دہشت گردی کا خطرہ ہے، جس کے باعث سکیورٹی کے انتظامات بہتربنانے کے لئے مزار کے ملحقہ علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا اور دربار کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی مزید نفری تعینات کرکے سکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬