18 June 2017 - 13:08
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 428593
فونت
یمن پرسعودی جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور ماہ مبارک رمضان میں بھی سعودی لڑاکا طیارے تواتر کے ساتھ حملے کر رہے ہیں۔
یمن

۲۵ روزہ دار شہید و زخمی یمن پرسعودی جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری

یمن پرسعودی جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور ماہ مبارک رمضان میں بھی سعودی لڑاکا طیارے تواتر کے ساتھ حملے کر رہے ہیں۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے آج علی الصبح  صوبہ صعدہ کے سرحدی علاقے میں ایک بازار پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 25 افراد شہید اور زخمی ہو گئے۔

در ایں اثنا یمن کی پارلیمنٹ کے رکن احمد الحکلانی نے وبائی امراض کا شکار ہونے والے ایک ہزار چون افراد کے جاں بحق ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اب بھی ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد وبائی امراض کا شکار ہیں۔

واضح رہے کہ 3 جون کو سعودی عرب اور امریکہ کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ صعدہ کے ایک میڈیکل سینٹر پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں وبائی امراض میں مبتلا کئی مریض اور دوسرے افراد زخمی ہو گئے تھے۔ اس حملے میں یہ سینٹر مکمل طورپرتباہ ہو گيا تھا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬