25 June 2017 - 22:17
News ID: 428708
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران میں داعش سے منسلک ایک دہشت گرد گروہ کو گرفتار اور اس کے نیٹ ورک کو تباہ کردیا گیا ہے۔
داعش

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزرات انٹیلی جنس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک کے مختلف صوبوں میں کئے جانے والے آپریشنز کے دوران داعش دہشتگرد تنظیم سے منسلک کئی دہشت گردوں کو گرفتار لیا گیا ہے۔

محکمہ انٹیلی جنس نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ  جمعتہ الوداع اور عید الفطر کے موقع پر حساس اداروں کی جانب سے آپریشنز کئے گئے جس کے نتیجے میں داعش کے دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

اس بیان میں مزید کہا گیا کہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، بم، خودکش جیکٹس، کمیونیکیشن آلات، گولہ بارورد، نائٹ وژن گلاسز، ریموٹ کنٹرول بم، بموں کی تعمیر کے لیے وائرلیس اور دیگر تکنیکی وسائل قبضے میں لئے گئے۔

ایرانی حساس اداروں اور رضا کارانہ فورس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اس نیٹ ورک کو پکڑا ہے جو کہ بڑی تباہی کا ارادہ رکھتا تھا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬