27 June 2017 - 11:45
News ID: 428734
فونت
محمد جواد ظریف :
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا : اسلامی جمہوریہ کے مقدس نظام اور ایرانی عوام کی بھرپور حمایت کی بدولت آج خطے میں بگڑتی صورتحال کے باوجود ایران میں مضبوط امن و استحکام قائم ہے۔
محمد جواد ظریف

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے گزشتہ رات جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ایرانی شہریوں کے ایک خصوصی اجتماع میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم نے 6 عالمی طاقتوں کو مذاکرات کی میز پر لا کر جوہری معاہدے کے نتائج کو منطقی انجام تک پہنچایا ہے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم نے ہمیشہ مزاحمت اور صبر کا مظاہرہ کیا اور ان کی حمایت کے بغیر ہم ایران کے دشمنوں کو کس طرح ناکام کرسکتے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی عوام نے بغیر دفاعی آلات اور دشمنوں کا مقابلہ کیا بالخصوص صدام اور اس کے حامیوں کو شکست دے دی۔

ظریف نے کہا کہ ایرانی قوم نے 19 مئی کے انتخابات میں بھی اپنی شرکت کو تاریخی بنا کر یہ ثابت کردیا کہ چاہئے کسی بھی صورتحال کا سامنا ہو مگر عوام اور حکمرانوں کے درمیان ہرگز فاصلہ نہیں آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتوں کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں ایران کی مذاکراتی ٹیم نے صرف ایرانی قوم کی ہی ترجمانی کی ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ کے مقدس نظام اور ایرانی عوام کی بھرپور حمایت کی بدولت آج خطے میں بگڑتی صورتحال کے باوجود ایران میں مضبوط امن و استحکام قائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ جیسا کے قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے عیدالفطر کے خطبوں میں فرمایا، اب وقت آگیا ہے کہ حکومت فوری طور پر اقدامات اٹھائے اور عوامی مطالبات پر کام کرے۔

ظریف نے بتایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور یورپ کے درمیان بالخصوص جرمنی کے ساتھ اقتصادی تعاون کو بڑھانے کے لئے اچھی فضا قائم ہوگئی ہے اور اب ان سنہری مواقع سے استفادہ کرنا چاہئے۔

سپریم لیڈر کی جانب سے رواں ایرانی سال کو مزاحمتی اقتصاد؛ قومی پیداوار اور روزگار کے سال قرار دینے کا ذکر کرتے ہوئے ایرانی وزیرخارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ قومی پیداوار اور نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع میں اضافہ، عوام اور حکام کی پہلی ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹوں کے لئے ہماری پیداوار میں مزید اضافہ ہونا چاہئے اور سالانہ 12 لاکھ روزگار کے مواقع کی فراہمی کے لئے اہم اقدامات کرنے ہوں گے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬