27 June 2017 - 23:50
News ID: 428745
فونت
آیت الله قبلان:
اعلی اسلامی شیعہ کونسل لبنان کے سربراہ نے مکہ مکرمہ میں دہشت گردانہ حملہ کی مذمت کی ۔
آیت الله قبلان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اعلی اسلامی شیعہ کونسل لبنان کے سربراہ آیت الله عبدالامیر قبلان نے عید سعید کی مناسبت سے اپنے ایک پیغام میں بیان کیا : عید سعید فطر ایمان کی تجدید اور امیدوں کی تکمیل کے لئے اچھا موقع ہے یہ ضرورت مند و فقرا کے دل کی خوشی کا سبب ہونا چاہئے ۔

انہوں نے وضاحت کی : اس عید کا پیغام یہ ہے کہ نیکی و تقوا کے راہ میں تعاون کی جائے اور حال و آئندہ میں پیش آنے والے خطرات و سازش خاص کر تکفیری و صہیونی جو کہ ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں اور چاہتے ہیں عوام کے ارادہ و حقوق اور عزت کو چھین لیں ان کی منصوبہ بندی سے مقابلہ میں سختی کے ساتھ کھڑے ہوں ۔

لبنان کے عالم دین نے بیان کیا : صیہونستی دہشت گرد عربی زمانی کو غصب کرنے ، فلسطینیوں کو بے گھر کرنے ، جرائم و مظالم کو انجام دینے اور انسان کے احترام و تقدس کو کچلنے میں مشغول ہے ۔ /۹۸۹/ف۹۳۰/ک۲۰۲/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬