02 July 2017 - 23:50
News ID: 428824
فونت
ظالم حکومت آل خلیفہ کا اعلان؛
بحرین کے ایک شہید کی زوجہ کو اپنے شوہر کے قبر پر پھول ڈالنے کی وجہ سے آل خلیفہ ظالم حکومت کی طرف سے گرفتار کر لیا گیا ہے ۔
بحرین

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آل خلیفہ ظالم حکومت کی سیکورٹی فورس نے شہید محمد الساری کے قبر پر ان کی زوجہ کو فاتحہ پڑھنے اور ان کے قبر پر پھول ڈالنے کی وجہ سے المحرق قبرستان سے گرفتار کر لیا ہے ۔

شہید محمد الساری کی زوجہ کو المحرق قبرستان سے گرفتار کر کے المحرق پلیس سینٹر لے جایا گیا جہاں ان سے باز پرس کی گئی اور اس وقت ان کو آزاد کیا کہ وہ عہد نامہ پر دستخط کر کے دیں کہ دوبارہ اپنے شوہر کے قبر پر فاتحہ پڑھنے یا پھول ڈالنے نہیں جائے نگی ۔

یہ ایسے احالات میں انجام پایا ہے کہ شہید کے بچے کئی گھنٹوں تک پلیس سینٹر میں اپنے والدہ کے رہائی کا انتظار کر رہے تھے ۔

شهید محمد الساری ان شہیدوں میں سے ہیں کہ جن کی شہادت بحرین کے شیعہ رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں ان کے گھر کے سامنے مظاہرہ میں بیٹھنے والوں پر آل خلیفہ ظالم حکومت کی سیکورٹی فورس کی طرف سے خونی حملہ ہوا اور کئی لوگ شہید ہوئے ہیں ۔

آل خلیفہ ظالم و درندہ صفت حکومت نے ان شہدا کی جسد مبارک کو ان کے اہل خانہ کو بغیر خبر دئے قبرستان کا محاصرہ کر کے سخت سیکورٹی میں دفن کر دیا تھا ۔ /۹۸۹/ف۹۳۰/ک۲۷۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬