اسرائیل میں امریکہ کے سابق سفیر :
اسرائیل میں امریکہ کے سابق سفیر نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے اقتدار میں محمد بن سلمان کا آنا اسرائیل کے خوابوں کی تکمیل کے مترادف ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل میں امریکہ کے سابق سفیر ڈان شاپیرو نے کہا ہے کہ شاہ سلمان کی جانب سے ولیعہد کی حیثیت سے اپنے بیٹے کا انتخاب اسرائیل کی خواہش پوری ہونے کے مترادف ہے۔
انھوں نے کہا کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے اس فیصلے سے اسرائیل کی علاقائی پوزیشن بہتر ہو گی اس لئے کہ محمد بن سلمان کا خیال ہے کہ اسرائیل اور سعودی عرب، مشترکہ خطرات اور مشترکہ مفادات کے حامل ہیں۔
اسرائیل میں امریکہ کے سابق سفیر نے کہا کہ اخوان المسلمین سمیت مختلف اسلامی تحریکوں سے محمد بن سلمان کی دوری سے علاقائی اتحاد کی طرف ان کی ترغیب ہوئی ہے اور یہی وجہ ہے کہ محمد بن سلمان نے متحدہ عرب امارات اور مصر کے سربراہوں سے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے خاص اہتمام کیا ہے۔/۹۸۸/ن۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے