شیخ محمد حسن جعفری :
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مجلس عاملہ کا تیسرا اجلاس اسکردو میں جاری ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مجلس عاملہ کا تیسرا اجلاس اسکردو میں جاری ہے۔
اراکین عاملہ سے بلتستان کے امام جمعہ شیخ محمد حسن جعفری نے اپنے خصوصی خطاب میں کہا کہ اگر امام زمان (عج) کی نظر کرم ہم پر نہ ہو، تو ہم اجتماعی امور کو احسن طریقے سے انجام نہیں دے سکتے۔
علامہ شیخ محمد حسن جعفری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں تشیع کا اجتماعی امور میں منتشر ہونا خطرناک ہے۔
انہوں نے شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی کی ملت تشیع پاکستان کیلئے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہید قائد علامہ عارف حسینی کی قیادت کے بعد ہم بحیثیت قوم یتیم ہو گئے۔
مجلس عاملہ میں علامہ شبیر بخاری سمیت دیگر اراکین عاملہ بھی شریک ہیں۔ اجلاس عاملہ میں ملک بھر سے 23 ڈویژن کے اراکین شریک ہیں۔ اجلاس کل ختم ہو جائے گا۔/۹۸۸/ن۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے