06 July 2017 - 15:58
News ID: 428877
فونت
مولانا حنیف جالندھری :
مسالک علماء بورڈ کے مرکزی قائدین کا اجلاس جامعۃ الخیر جوہر ٹاون لاہور میں وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ مولانا قاری حنیف جالندھری کی صدارت میں منعقد ہوا۔
مولانا حنیف جالندھری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مسالک علماء بورڈ کے مرکزی قائدین کا اجلاس جامعۃ الخیر جوہر ٹاون لاہور میں وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ مولانا قاری حنیف جالندھری کی صدارت میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں چاروں مکاتب فکر کے جید علماء کرام مولانا محمد عاصم مخدوم، علامہ مفتی سید عاشق حسین شاہ، علامہ حسن رضا ہمدانی، مولانا شکیل الرحمن ناصر، علامہ پیر ولی اللہ شاہ بخاری، ڈاکٹر بدر منیر، مولانا افضل حیدری، علامہ اصغر چشتی، قاری عبدالرشید تونسوی، حافظ سمیع اللہ و دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس کے بعد وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ مولانا حنیف جالندھری نے پریس کانفرنس میں فرقہ واریت کے خاتمے، قیام امن اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے کل مسالک علماء بورڈ کی خدمات کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور کہاکہ ملکی دفاع کیلئے کام کرنیوالوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے۔

مولانا حنیف جالندھری نے کہا کہ اتحاد امت وقت کی اہم ترین ضرورت ہے اور یہ ضرورت ملک عوام اور اسلام کی مشترکہ ہے، دہشتگردی، انتہاء پسندی اور فرقہ واریت کیخلاف ہم متحد ہیں، ملک و قوم کو فرقہ واریت اور تعصبات کی بناء پر تقسیم نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا : پاکستان کی سلامتی و استحکام اور دفاع کیلئے ہم ایک پلیٹ فارم پر جمع ہیں، موجودہ فرقہ وارانہ عدم مفاہمت عوام اور ملک کیخلاف گہری سازش ہے، علماء کرام منبرومحراب کا وارث طبقہ اور ہر شعبہ ہائے زندگی کے فرد کی ذمہ داری ہے کہ وہ فرقہ واریت کے خاتمہ کیلئے اپنا قرار ادا کرے۔

انہوں نے بیان کیا : الحمدللہ علماء کرام پوری دیانت داری کے ساتھ اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، کل مسالک علماء بورڈ کو مرکز سے لیکر مقامی سطح تحصیل اور یونین تک دائر ہ کار وسیع کرنا چاہئے اور حکومت اور ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ فرقہ وارانہ لٹریچرکے پھیلاؤ کیخلاف سخت اقدام کرے، مذہبی منافرت پھیلانے والے علماء خواہ وہ کسی بھی طبقے سے ان کا تعلق ہو کیخلاف سخت اقدامات کیے جائیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬