ترک پولیس نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مقامی ڈائرکٹر سمیت ۱۱ انسانی حقوق کے کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک پولیس نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مقامی ڈائرکٹر سمیت 11 انسانی حقوق کے کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے۔
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم نے ان گرفتاریوں کو طاقت کا بے جا استعمال قرار دیا ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کے اعلامیے کے مطابق ایمنسٹی ترکی کے ڈائرکٹر عدیل ایسر اور دیگر ارکان کو بدھ کی شام استنبول کے ایک ہوٹل میں اجلاس کے دوران حراست میں لیا گیا۔
پراسیکیوٹر نے عدالت سے 7 روزہ حراست میں رکھنے کی درخواست کا فیصلہ کیا ہے۔/۹۸۸/ن۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے