08 July 2017 - 21:59
News ID: 428911
فونت
امریکہ میں قطر کے سفیر کا انکشاف؛
امریکہ میں قطر کے سفیر نے دعوی کیا ہے کہ گیارہ ستمبر کے واقعے میں سعودی شہریوں سمیت سعودی سفارتخانے براہ راست طور پر ملوث رہا ہے۔
گیارہ ستمبر حادثہ

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، قطر نے سعودی عرب اور اس کے اتحادی عرب ممالک کی جانب سے دوحہ پر دہشتگردوں کی حمایت کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے امریکہ میں گیارہ ستمبر دوہزار ایک میں ہونے والے حادثے میں سعودی سفارتخانے کے کردار سے پردہ اٹھایا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکہ میں قطر کے سفیر نے سینیٹر جان کورنین سے ملاقات کے بعد فارن پالیسی کے رپورٹر کوانٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ گیارہ ستمبر کے واقعے میں سعودی شہری اور سعودی سفارتخانے کا براہ راست کردار رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب دوسرے ممالک میں انتہاپسندی کی سرپرستی کر رہا ہے اور قطر کو دہشتگرد کہہ کر اپنی دہشتگردی چھپانا چاہتا ہے- انھوں نے کہا کہ ریاض، دوحہ پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام لگا کر امریکہ میں رائے عامہ کو تبدیل کر کے جاسٹا قانون کا رنگ ہلکا کرنا چاہتا ہے۔

قطر کے سفیر کے مطابق جب امریکہ میں سعودی سفارتخانہ جاسٹا میں سعودی عرب کے بجائے ایران پر الزام لگانے کی کوشش میں ناکام ہوگیا تو پھر اس نے قطر کو قربانی کا بکرا بنانے کا فیصلہ کیا تاکہ سارے الزام اس پر لگا دے۔انہوں نے کہا کہ میں تمام رپورٹروں سے کہتا ہوں کہ وہ سی آئی اے سے مطالبہ کریں کہ پانچ سال میں وہ سعودی افراد جو سیاسی پاسپورٹ پر امریکہ میں داخل ہوئے ہیں اور جن کا دہشتگرد ہونا سی آئی اے کو معلوم ہو چکا ہے ان کے نام میڈیا کے سامنے لائے جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی ریال کی بل پر ایسے افراد اور سفارتکاروں کے نام فاش نہیں ہورہے ہیں جو امریکہ میں دہشتگردی کے واقعات میں ملوث ہیں۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬