09 July 2017 - 15:34
News ID: 428918
فونت
ہندوستان کے شہر دارجیلنگ میں ہنگامہ آرائی میں ۳ افراد ہلاک ہوگئےہیں جبکہ حکومت نے فوج کو طلب کرلیا ہے۔
مغربی بنگال کے شہر دارجیلنگ میں علیحدہ ریاست " گورکھا لینڈ" بنانے کے مطالبہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے شہر دارجیلنگ میں ہنگامہ آرائی میں 3 افراد ہلاک ہوگئےہیں جبکہ حکومت نے فوج کو طلب کرلیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ریاست مغربی بنگال کے شہر دارجیلنگ میں علیحدہ ریاست " گورکھا لینڈ" بنانے کے مطالبے کے حق میں احتجاج جاری ہے۔ اور پرتشدد واقعات میں مزید تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مشتعل مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے تھانے، ڈی ایس پی دفتر، ریلوے اسٹیشن سمیت متعدد سرکاری عمارتوں کو نذر آتش کردیا ہے، جب کہ حکومت نے امن و امان کی خراب صورت حال پر قابو پانے کے لیے فوج کو طلب کرلیا ہے۔

پولیس نے احتجاجی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کے جواب میں مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا۔

پولیس کی فائرنگ سے احتجاج کرنے والے دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ علیحدہ ریاست بنانے کا مطالبہ کرنے والی جماعت گورکھا نیشنل لبریشن فرنٹ سے تعلق رکھنے والے ایک اور نوجوان کی لاش ملنے کے بعد شہر میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا۔

گورکھا جماعتوں نے پولیس پر نوجوان کو قتل کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ دارجیلنگ کے ڈی آئی جی ہمایوں کبیر نے کہا کہ مسلح افراد نے پولیس پارٹی پر حملہ کیا جس پر سکیورٹی اہلکاروں نے بھی جوابی کارروائی کی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬