‫‫کیٹیگری‬ :
10 July 2017 - 11:07
News ID: 428936
فونت
حجت الاسلام علی کریمیان :
اسلامی ریڈیو ٹیلی ویژن یونین کے جنرل سیکریٹری نے کہا ہے کہ علاقے میں امریکہ کی موجودگی اور عراق کی بعثی حکومت کے سقوط نے اسلامی اور استقامتی افکار کے حامل ذرائع ابلاغ کے معرض وجود میں آنے کاماحول فراہم کیا۔

حجت الاسلام علی کریمیان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی ریڈیو ٹیلی ویژن یونین کا نواں اجلاس دوجولائی دوہزار سترہ سے ایران کے شہر مشہد مقدس میں شروع ہوا اور چار جولائی کو اختتام پذیر ہوا۔

اسلامی ریڈیو ٹیلی ویژن کی یونین کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام علی کریمیان نے سنیچر کی رات ایران کے ٹی وی چینل ون کو انٹرویو دیتے ہوئے الہی پیغام کو عام کرنا ہی اس یونین کا مقصد بتایا اور کہا کہ اس اجلاس میں یونین کے رکن ذرائع ابلاغ کی کارکردگی کا جائزہ لیاگیااور نقائص کو دور کرنے نیز مضبوط پہلؤوں کو مزید بہتر بنانے پر غور کیا گیا۔

حجت الاسلام کریمیان کے مطابق اس اجلاس میں بحرانی دور میں ذرائع ابلاغ کی ذمہ داری، ابلاغیاتی و صحافتی تبدیلیوں میں انفارمیشن کے کردار، اقتصاد اور ذرائع ابلاغ نیز جدید ذرائع ابلاغ جیسے موضوعات کا جائزہ لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں عراق، شام، بحرین اور سعودی عرب جیسے علاقے کے دیگر ممالک کے حالات پر بھی غور کیا گیا اور مظلوم کی حمایت، ظالم کا مقابلہ، اور استقامت جیسے موضوعات پر بھی غور کیا گیا کیونکہ اس یونین کے رکن ذرائع ابلاغ درحقیقت استقامی محاذ کے ذرائع ابلاغ ہیں۔

اسلامی ریڈیو ٹیلی ویژن یونین کے جنرل سیکریٹری نے تاکید کے ساتھ کہا کہ اگر اسلامی قوتوں کی جانب سے حقائق سے پردہ نہ اٹھایا گیا ہوتا تو آج دہشت گرد گروہ داعش عالم اسلام میں کافی نفوذ پیدا کر لیتا۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬