10 July 2017 - 11:20
News ID: 428940
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير دفاع جنرل حسین دہقان نے موصل کی مکمل آزادی پر عراقی وزیر دفاع اور رضاکار فورس کے کمانڈر کو مبارکباد کے الگ الگ پیغامات ارسال کئے ہیں۔
جنرل حسین دہقان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير دفاع جنرل حسین دہقان نے موصل کی مکمل آزادی پر عراقی وزیر دفاع اور رضاکار فورس کے کمانڈر کو مبارکباد کے الگ الگ پیغامات ارسال کئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ایرانی وزیر دفاع نے عراق کے وزیر دفاع جنرل عرفان محمود عبدالغفور عبداللہ الحیالی اور عراقی رضاکار فورس کے کمانڈر ہادی العامری کے نام الگ الک پیغامات میں موصل کی آزادی کے سلسلے میں مبارکباد پیش کی ہے .

ایرانی وزیر دفاع نے عراق میں  دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے سلسلے میں عراقی فورسز کی قربانیوں اور تلاش و کوشش کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق کی عوامی رضاکار فورس  اور عراقی فوج نے ملکر کر عراق کو دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کرکے اہم کامیابی حاصل کی ہے عراقی فوج نے ثابت کردیا ہے کہ وہابی دہشت گردوں کی عراق میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

جنرل دہقان نے کہا کہ عراق کے تمام شہریوں نے متحد ہوکر مشترکہ دشمن کا مقابلہ کیا جس میں اللہ تعالی نے انھیں کامیابی عطا کی۔ جنرل دہقان نے کہا کہ امید ہے کہ داعش کے خاتمہ کے بعد عراقی عوام اور عراقی فوج  عراق  کے تباہ شدہ شہروں کی تعمیر نو میں بھی اہم کردار ادا کریں گے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬