10 July 2017 - 11:13
News ID: 428938
فونت
پاکستان کے سابق وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ تعلقات اسلام آباد کی پہلی ترجیح ہے۔
راجہ پرویز اشرف

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کے سنئیر رہنما راجہ پرویز اشرف نے ہفتہ کے روز لاہور میں تعینات ایران کے قونصلر جنرل محمد حسین بنی اسدی کے ساتھ الوداعی ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے ایران اور پاکستان کے دوستانہ اور قریبی تعلقات کی اہمیت کا حوالہ دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ دوستانہ تعلقات کی توسیع پاکستان کی پہلی ترجیح ہے۔

اس موقع پر فریقین نے پاک - ایران تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جبکہ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان، تمام ممالک بشمول ایران کے ساتھ دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے.

پاکستان کے سابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی قوم ہرگز نہیں بھول سکتی کہ ایران پہلا ملک تھا جس نے 1947 میں پاکستان کی آزادی کو تسلیم کیا اور مشکل گھڑی میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا۔ اس ملاقات کے بعد سابق پاکستانی وزیراعظم نے ایک پریس کانفرنس میں میڈیا کے ساتھ پاک - ایران تعلقات کی اہمیت اور دوطرفہ تعاون بڑھانے کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬